Sunday, October 25, 2020

تدریس کا مقصد کیا ہونا چاہیے

 

 *تدریس کا کیا مقصد ہونا چاہیے*

استاذ کو چاہیے کہ منصب تدریس کو دنیا کی دولت کمانے، عزت و شہرت حاصل کرنے یا اپنے ساتھیوں میں ممتاز نظر آنے کے لیے ذریعہ نہ بنائے بلکہ اللہ تعالی کی رضا اپنے پیش نظر رکھے کیونکہ تدریس ہو یا کوئی اور نیکی،اگر رضائے الہی مقصود نہ ہو تو یہ انسان کی آخرت کے لئے سراسر باعث نقصان ہے

جیسا کہ حضرت سیدنا ابو سعد بن ابی فضالہ انصاری رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب اللہ تعالیٰ اولین و آخرین کو قیامت کے اس دن میں جمع فرمائے گا جس میں کوئی شک نہیں ہے تو ایک منادی یہ ندا کرے گا، جس شخص نے اللہ عزوجل کے لیے کسی عمل میں دوسرے کو شریک کیا تھا تو وہ اس کا ثواب بھی غیر اللہ سے طلب کرے کیونکہ اللہ تعالی شریک سے بے نیاز ہے 

(ابن ماجہ،کتاب الزھد)

مزید اسلامی معلومات کے لیے حالات حاضرہ پر تبصروں،تجزیوں کے لیے،قومی اور بین الاقوامی خبروں کے لیے وزٹ کریں نوائے صداقت ویب سائٹ کو

لنک 👇👇👇

www.nawaisadaqat.blogspot.com

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only