*قبض*
قبض کا مطلب ہے پیٹ کی باقاعدہ صفائی نہ ہونا اور فضلہ کا سخت ہونا اور فضلہ کا نکاس اس میں دیر ہونا آنتوں کا کمزور ہونا اگر صبح شام کھل کر اجابت نہ آئے تو سمجھ لینا چاہئے کہ قبض کی شکایت ہے
دراصل قبض کوئی بیماری نہیں ہے لیکن قبض ہونے پر بیماریاں پیدا ہوتی ہیں
*گھریلو علاج*
1.رات کو سوتے وقت دودھ میں منقہ ڈال کر دیا
2.کھانے کے ساتھ پپیتا کھانے سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے
3۔ پکا ہوا امرود کھانے سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے
4۔ رات کو سوتے وقت گرم دودھ میں ایک چمچ کسٹر آئل ڈال کر پینے سے شکایت دور ہو جاتی ہے
5۔ خربوزہ کھانے سے قبض دور ہوجاتی ہے
6۔ رات کو سوتے وقت دو چمچ خالص شہد دودھ میں ملا کر پینے سے قبض دور ہوجاتی ہے
7۔ رات کو سونف کا چورن کھا کر پانی پی لے اس سے بھی قبض ہو جاتی ہے
8.شلجم کچا کھانے سے قبض دور ہوجاتی ہے
9۔ رات کے وقت اسبغول کا چھلکا دودھ کے ساتھ لینے سے صبح کو پیٹ صاف ہوجاتا ہے
10۔ نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر صبح شام پینے سے قبض دور ہوجاتی ہے
11۔ رات سوتے وقت ایک چمچ گلقند گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے قبض دور ہوجاتی ہے
12۔ 2 عدد چھوٹی ہرڑ کا چورن گھی میں بھون کر رات سوتے وقت گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے قبض دور ہوجاتی ہے
13۔ مربہ ہرڑ دو دن رات سوتے وقت گرم دودھ سے لینے سے قبض دور ہوجاتی ہے
14۔ روغن بادام خالص ایک چمچ رات سوتے وقت نیم گرم دودھ میں ڈال کر پینے سے قبض دور ہوجاتی ہے
Post a Comment