*وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر صوبوں کو اعتماد میں لے لیا*
وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق صوبوں کو اعتماد میں لے لیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے، صوبائی حکام نے اجلاس میں مریضوں کا ڈیٹا اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔
قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا نے وبائی مرض سے بچاؤ سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں، اجلاس میں مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بجائے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون سے متعلق صوبوں کو اعتماد میں لیا۔
این سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرانے کےلیے آگاہی مہم شروع کی جائے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام مارکٹیوں، اسپتالوں اور دفاتر میں ماسک پہننا لازم اور ہاتھوں کی صفائی، سینیٹائزرز کا ستعمال بڑھانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔
اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ احتیاط نہ کی تو سردی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ جائیں گے، لوگ خود بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کریں
Post a Comment