اسرائیل میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ فرائیڈمین نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ ہونے والے معاہدے فسلطین کے مزید علاقوں پر قبضے سے نہیں روک سکتے۔
تل ابیب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ دونوں عرب ممالک کے ساتھ معاہدوں کے باوجود اسرائیل فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ کرنے میں آزاد ہے۔
دونوں ممالک سے کئے گئے معاہدے میں ایسی کوئی شق یا پابندی نہیں ہے جو اسرائیل کو مشرقی یروشلم، غزہ کے مغربی کنارے یا دیگر فلسطینی علاقوں پر قبضے سے روکتے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مسقتبل قریب میں اسرائیل اپنے توسیع پسندانہ فیصلے کے تحت فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ کرنے میں آزاد ہے۔
فسلطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کا بیان عرب ممالک کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے کافی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے معاہدے کے موقع پر کہا تھا کہ اسرائیل اب فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ نہیں کرے گا۔ تنظیم کے ترجمان عبدالطیف نے کہا کہ عرب ممالک نے اپنی عوام سے جھوٹ بولا تاکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہوئے عوامی ردعمل سے بچا جا سکے
اسرائیل سے پہلے خفیہ اور اب سرعام تعلقات استوار کرنے والے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے
Post a Comment