Thursday, September 3, 2020

نیب کا پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھرپر چھاپہ اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں*

لاڑکانہ : صوبائی وزیرسہیل انور سیال کے گھر پر نیب ٹیم  نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں۔تفصیلات کےمطابق قومی احتساب بیورو  نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کےمعاملے پر صوبائی وزیر سہیل انورسیال کی رہائشگاہ پرچھاپہ مار کر اہم دستاویزتحویل میں لے لیں۔

زرائع  کے  مطابق  نیب سکھر کی ٹیم نے لاڑکانہ میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا  تاہم صوبائی وزیر وہاں موجود نہیں تھے، نیب ٹیم نے رہائش گاہ سمیت بیک وقت 2 مقامات پر چھاپے مارے، نیب ٹیم نے فرید آباد کے گاؤں اور دیگر 2 مقامات  پر کارروائی کی۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران سہیل انور سیال کی رہائش گاہ سے نیب حکام نے اہم دستاویز ات حاصل کر لیں، چھاپہ مار کارروائی ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور اس دوران پولیس کی نفری بھی معاونت کے لیے موجود رہی۔

کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، سہیل انور سیال بارشوں سے متاثرہ ضلع بدین کے دورے پر موجود ہیں۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ سہیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات جاری ہیں۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only