Wednesday, September 9, 2020

کرونا لاک ڈاؤن میں بجلی صارفین کو دیا گیا ریلیف واپس لیا جانے لگا، گھریلو کمرشل اور انڈسٹریل بلوں کی اقساط بند

 

 لاہور : کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں بجلی صارفین کو دیا گیا ریلیف واپس لیا جانے لگا۔ بجلی صارفین سے اقساط کا ریلیف بھی واپس لے لیا گیا۔ لیسکو انتظامیہ نے گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل بلوں کی اقساط بھی بند کر دیں۔ لیسکو کی تمام سب ڈویژنز، ڈویژنز اور سرکل آفسز میں اقساط بند ہونے کے نوٹس چسپاں کر دیئے گئے۔

کورونا میں دیا جائے والا ریلیف موجودہ بلوں میں شامل ہونے سے صارفین چکرا کر رہ گئے۔ گزشتہ کے بلوں کے ساتھ سابقہ بلوں کی اقساط شامل ہونے سے بل کئی گنا بڑھ گئے۔ 


کورونا وائرس سے ستائے بجلی صارفین کے لی مکمل بل ادا کرنا نا ممکن ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق لیسکو فیلڈ افسران نے ریکوری کو 100 فیصد کرنے کے لئے اقساط بند کر دیں۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only