Saturday, August 29, 2020

گجرات کے علاقے کنجاہ میں درندہ صفت شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی وجہ سامنے آگئی

 

                            *باپ سے مکان لے کر دو یا مجھے بیرون ملک بھجواؤ بات نہ ماننے پر شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو مار ڈالا سسرالیوں کا مبینہ قتل کے بعد مقتولہ کی نعش کو پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر شوہر، بھائی اور والدہ کے خلاف مقدمہ درج شوہر اور دیور گرفتار جبکہ مرکزی ملزمہ آزاد گھوم رہی ہے *
افسوسناک واقعہ کنجاہ کے محلہ فیض کالونی میں پیش آیا جہاں پر 28سالہ ردا نواز کو مبینہ طور پر اس کے شوہر ساس اور دیور نے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر اس کی نعش کو خود کشی کا رنگ دینے کیلئے پھندا ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹکا کر شور مچا دیا مقتولہ کے والد کے مطابق ان کا داماد  رئیس اسلم ان سے کبھی مکان کبھی پیسے اور کبھی باہر بھجوانے کا مطالبہ کرتا تھا اور اس مقصد کیلئے وہ میری بیٹی کو بلیک میل اور تشدد کرتا تھا وقوعہ والے رات کو ملزمان نے پانچ سالہ بیٹے ابراہیم رئیس اور تین سالہ بیٹی فا طمہ رئیس کو دوسروں کے گھر سلایا تا کہ شور شرابے میں ان کی آنکھ نہ کھل جائے اور ان کے مقصد میں کسی قسم کا خلل نہ پڑے زرائع کے مطابق پولیس کے آنے سے تقریبا  چھ گھنٹے قبل مقتولہ کو قتل کر دیا گیا تھا مقتولہ کے والد اور والدہ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار،آئی جی پنجاب،آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں فوری طور پر انصاف مہیا کیا جائے اور ایف آئی آر میں نامزد تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only