ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سیاسی صورتحال اورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے امور پر تبادلہ خیال
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل فعال کرنے کے لئے فوری طورپر انتظامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز کو جلد تعینات کر دیا جائے گا
محکموں کے سیکرٹریز مکمل با اختیار ہوں گے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی و مالیاتی لحاظ سے خود مختاری دی جائے گی ملتان ڈویژن بہاولپورڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے متعلقہ امور مقامی طورپر نمٹائے جائیں گے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان میں 100 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کی اصولی منظوری دے دی یہ ہسپتال غلہ منڈی کی پرانی عمارت کی جگہ پر بنایاجائے گا ملتان میں واسا او رسیوریج سے متعلقہ مسائل فوری حل کئے جائیں گے
وزیراعلی عثمان بزدار اور مخدوم شاہ محمود قریشی کی بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار کے بد ترین لاک ڈاؤن اور ظلم وستم کی شدید مذمت
Post a Comment