وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سری نگر پر ہماری آنکھ ہے، سری نگر ہماری منزل ہے، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کل بھی کھڑی تھی، آج بھی کھڑی ہے۔
اسلام آباد میں وزیرِ اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی معید یوسف کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام اور بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ہر کونے میں آج آگ سلگ رہی ہے، شائننگ انڈیا برننگ انڈیا میں تبدیل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال میں کشمیریوں پر کیا بیتی، انہوں نے کس کرب سے سال گزارا، پوری دنیا میں مقیم کشمیروں کو یک جہتی کا پیغام دینا چاہتے ہیں، آخری فتح تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کل بھی کھڑی تھی آج بھی کھڑی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھی کشمیر میں کیمونی کیشن بلیک آؤٹ جاری ہے، کشمیر میں آج بھی بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، کورونا کے بعد دنیا جانتی ہے کہ لاک ڈاؤن کی تکالیف کیا ہوتی ہیں، کشمیری ایک سال سے ڈبل لاک ڈاؤن برداشت کر رہے ہیں
Post a Comment