حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔
کرونا کی وجہ سے لوگ پہلے ہی کام کاج نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ساتھ ہی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی میں بھی مزید اضافہ کر دیا ہے
وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے شروع ہو چکا ہے
Post a Comment