Saturday, August 1, 2020

اس ماہ ہدف سے 57 ارب روپے زیادہ ٹیکس وصول ہوا، اسد عمر*

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ہدف سے 57 ارب روپے زیادہ ٹیکس وصولی ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ جولائی میں ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن شاندار رہی، اس ماہ ہدف سے 57 ارب روپے زیادہ ٹیکس وصولی ہوا ہے۔‘

اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہیہ ایف بی آر کی نئی ٹیم کی اچھی کارکردگی کی عکاس ہے اور ٹیکس وصولی میں اضافہ معیشت کی تیزی سے واپس ترقی کی عکاسی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے کامیاب کوششوں سے معاشی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only