Monday, August 31, 2020

شریف گروپ کے چیف فنانس آفیسر کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع*

 

                     *رپورٹ : ملک طارق*


لاہور کی احتساب عدالت میں شریف گروپ چیف فنانس آفیسر محمد عثمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب نے ملزم کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔


نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے عدالت کو بتایا کہ ملزم محمد عثمان شریف فیملی کی کمپنیوں کے لیے قرضہ لیتا تھا، ملزم کمپنیوں کے لیے جعلی قرضہ لیتا رہا۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم دوران تفتیش تسلی بخش جواب نہیں دے سکا لہٰذا ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔


احتساب عدالت میں محمد عثمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ نیب حکام 28 روز میں محمد عثمان سے کچھ تحقیقات نہیں کرسکے اور  نیب پراسیکیوٹر ایک ہی بنیاد پر عثمان کا بار بار ریمانڈ مانگ رہے ہیں، محمد عثمان کو  سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا لہٰذا عدالت ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دے۔


عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے نیب کی استدعا کو منظور کرلیا اور ملزم محمد عثمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only