سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کی نااہلی کے باعث عوام بارشوں کے سیلاب سے متاثر ہوئی
رکن سندھ اسمبلی وپالیمانی لیڈر تحریک لبیک پاکستان
کراچی بلدیہ ٹاون پی ایس 115 سے منتخب رکن سندھ اسمبلی وپارلیمانی لیڈر تحریک لبیک پاکستان مفتی محمد قاسم فخری پی ایس ناظم عمیر قادری شدید بارش کے دوران خود ہی عوام کی خدمت کے لئے نکل گئے۔مفتی محمد قاسم فخری نے بلدیہ ٹاون میں دوران بارش پانی میں پھنسے لوگوں کو تحریک لبیک پاکستان کے رضاکاروں کی مدد سے پانی سے باہر نکالا اور بارش کے باعث خراب ہونے والی موٹر سائیکلوں کو بھی ٹھیک کروایا۔ اس موقع پر مفتی محمد قاسم فخری نے سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کو معلوم تھا کہ شدید طوفانی بارشیں متوقع ہیں تو انہوں نے پہلے سے نالوں کی مکمل صفائی کیوں نہیں کروائی۔ یہاں عوام پریشان ہے اور ایم کیو ایم،پیپلز پارٹی،تحریک انصاف سمیت سب سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کو جو وسائل میسر تھے اگر اس حساب سے بھی کام کرتے تو بارشوں میں ایسی ہنگامی صورتحال پیدا نہ ہوتی حکومت سندھ ہوش کے ناخن لے اور آئندہ متوقع بارشوں کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر ایسے انتظامات کرے کہ عوام بارشوں سے کم سے کم متاثر ہوں
Post a Comment