Thursday, August 27, 2020

بھارت کی آبی دہشتگردی جاری کونسے علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے الرٹ جاری

 


 بھارت کی طرف سے بغیر پیشگی اطلاع دیئے پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑ دیا گیا
(نوائے صداقت) تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم میں بھارت کی طرف سے ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک کا ریلا آیا بھارت کے چھوڑے ہوئے اضافی پانی سے خوشاب،جہلم،پنڈ دادن خان،حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے
جبکہ دریائے چناب میں بھی طغیانی کا سماں ہے ہیڈ مرالہ کے مقام پر اسوقت پانی کا بہاؤ ایک لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک ہے دریائے چناب میں مزید دو لاکھ پچاس ہزار کیوسک تک کا سیلابی ریلا گزرنے کا خدشہ ہے
دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ پچاس ہزار کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے
اس ساری صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ الرٹ ہے
سیکٹری آب پاشی کی طرف سے متعلقہ انتظامیہ کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے
جہلم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
‏جہلم میں سیلاب کی صورتحال پر میرا تمام متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطہ ہے، فی الحال منگلاڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ کیوسک کے لگ بھگ ہے،وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ اگر پانی کا اخراج دولاکھ سے تین لاکھ کے درمیان پہنچتا ہے تو 150سے زیادہ گاؤں متاثر ہو سکتے ہیں
رپورٹ حافظ محمد زبیر

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only