**
*رپورٹ : ملک طارق*
کابل : افغانستان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 160 سے زیادہ ہوگئی ہے، پروان میں سیلابی ریلے کے باعث 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کاکام جاری ہے،
افغان حکام کےمطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں سے افغانستان کے 13 صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں جب کہ سب سے زیادہ مٹاثرہ صوبے پروان میں 129 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
حکام کے مطابق صوبہ پروان کے دارالحکومت چری کار میں 130 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ سیلابی ریلے کے باعث 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کاکام جاری ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر سیلاب سے 160 سے زائد ہلاکتیں اور 250 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Post a Comment