کل لاہور مسجد وزیر خان میں مسجد کے تقدس کی خاطر بابا رضوی صاحب کی قیادت میں اور عقائد اہلسنت و جماعت کے تحفظ و ڈاکٹر اشرف آصف جلالی صاحب کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف پریس کلب تا پنجاب اسمبلی قاری محمد زوار بہادر صاحب،میاں صغیر احمد صاحب سجادہ نشین آستانہ عالیہ کوٹلہ شریف اور دیگر قائدین کی قیادت میں سنی عوام کا اجتماع دیکھ کر بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ اس ملک کی اکثریتی جماعت اہلسنت و جماعت ہی ہے مگر اپنی اندرونی لڑائی جگڑوں کی وجہ سے یہ جماعت مسلسل نقصان اٹھا رہی ہے مگر ہم بجائے اکھٹا ہونے کے مزید تقسیم در تقسیم ہو کر دشمنوں کے لیے آسانی پیدا کر رہے ہیں کہ آ بیل مجھے مار
کاش شروع دن سے اگر سنی علماء و مشائخ ایک جگہ اکھٹے ہوتے تو جیسے یہ ملک ہمارے بڑوں نے بنایا تھا ایسے ہی ہم اسکے انتظام کو چلا رہے ہوتے لیکن کیا کریں ہم خود بڑے نادان اور ہمارا دشمن بڑا مکار ہے وہ جانتا ہے اگر انہیں اکھٹا ہونے دیا گیا تو یہ پاکستان کے حقیقی وارث ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے
اللہ رب العزت ہمیں اتفاق و اتحاد کی دولت سے مالا مال فرمائے
آمین
طالب دعا حافظ محمد زبیر جلالی
Post a Comment