**
*رپورٹ : ملک طارق*
لاہور : میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت455 بلدیاتی اداروں کی ماہانہ ترقیاتی گرانٹ تو بدستورسرخ فیتے کی نذر ہے لیکن بلدیاتی اداروں کو دو ارب 76کروڑ 73 لاکھ کی غیر ترقیاتی اخراجات کیلئےگرانٹ جاری کردی گئی، ایم سی ایل کو بھی 16 کروڑ 24 لاکھ سے زائد کی غیر ترقیاتی گرانٹ مل گئی۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن اور 455 بلدیاتی اداروں کی ترقیاتی گرانٹ 29ماہ سےسرخ فیتےکی نذر ہے،پنجاب حکومت نےایم سی ایل سمیت بلدیاتی اداروں کی پی ایف سی شئیر کی ترقیاتی گرانٹ بدستور بندکررکھی ہے ،
تاہم بلدیاتی اداروں کو 2 ارب 74 کروڑ 73 لاکھ کی غیر ترقیاتی گرانٹ جاری کردی گئی۔
ایم سی ایل اور بلدیاتی اداروں کوغیر ترقیاتی گرانٹ ماہ جولائی کی مد جاری کی گئی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پی ایف سی کی مدمیں 90 کروڑ سے زائد کی ترقیاتی گرانٹ جاری نہیں گئی ۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 16کروڑ 2 لاکھ 44 ہزار غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں جاری کئے، محکمہ خزانہ نےغیرفعال گیارہ میونسپل کارپوریشنز ،35 ڈسٹرکٹ کونسلز اور 182 میونسپل کمیٹیزکو غیر ترقیاتی اخراجات کیلئےگرانٹ جاری کی۔
Post a Comment