Monday, July 27, 2020

صدر لاہور چیمبر، انجمن تاجران لاہور نے لاک ڈاؤن کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا*

**
*رپورٹ : ملک طارق*

لاہور : تاجروں نے مارکیٹس بند کرنے کی مخالفت کردی، لاہور چیمبر بھی تاجروں کی حمایت میں آگیا، عرفان اقبال شیخ نے کہامارکیٹس و بازار بند ہونے کے حق میں نہیں،

لاک ڈاؤن سے چھوٹا تاجر اور ملازمین متاثر ہوں گے،خالد پرویز اور حارث عتیق نے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ اور ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران نے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کے مطالبے کی حمایت کردی،

صدر عرفان اقبال شیخ کہتے ہیں کہ 8 روز طویل لاک ڈاؤن سے. چھوٹے تاجراور ان کے ملازمین اور خاندان رل جائیں گے۔

پنجاب حکومت کے8 روزہ لاک ڈاؤن کےفیصلے کی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مخالفت کر دی، صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے تاجر تنظیموں کے عید الاضحی پر مارکیٹس وبازار کھولنے کے مطالبے کو درست قرار دیدیا،

عرفان اقبال شیخ نےکہا کہ پنجاب حکومت 8 روزہ لاک ڈاون کی بجائے مارکیٹس کھولنے اور انکے اوقات کار بڑھانے کا اعلان کرے موجودہ فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے۔

ایوان صنعت وتجارت کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر اور انارکلی بازار کے نوجوان تاجر رہنما حارث عتیق نے کہا کہ پنجاب حکومت کے 8 روزہ لاک ڈاون کے فیصلے سے تاجر برادری کو شدید دھچکا لگا،

حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کر کے چھوٹے تاجروں،ان کے ملازمین اور خاندانوں کو فاقے کرنے پر مجبور کر دیا۔لاہور چیمبر آف کامرس کےقائدین نے پنجاب حکومت سےمطالبہ کیا کہ 8 روزہ لاک ڈاون کے فیصلے کو فوری  واپس لیا جائے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only