**
*رپورٹ : ملک طارق*
لاہور : وائس چیئرمین ایل ڈی اے کی سربراہی میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرکاری ملازمین اور کم آمدن والے افراد کو فلیٹس دینے کا منصوبہ فاسٹ ٹریک پر، ایل ڈی اے نے 19 ہزار 61 کنال پر 35 ہزار 322 فلیٹوں کی تعمیر کا لے آؤٹ پلان تیار کرلیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تیار شدہ لے آؤٹ پلان کے مطابق 650 مربع فٹ کی کیٹگری میں 320 بلاکس بنیں گے، ہر بلاک کی چار منزلیں ہوں گی، 800 مربع فٹ کی کیٹگری میں 387 بلاک بنیں گے، 4 منزلہ بلندی ہوگی، 100 مربع فٹ کی کیٹگری میں 245 بلاک بنیں گے،
1500 مربع فٹ کی کیٹیگری میں 35 بلاکس اور 12 منزلہ بلندی ہوگی، 2200 مربع فٹ کیٹیگری میں 25 بلاکس اور بارہ منزلہ بلندی ہوگی مجموعی طور پر 995 بلاکس پر مشتمل 35 ہزار 32 فلیٹس بنیں گے۔
لے آؤٹ پلان میں گرین ایریا، کمرشل، روڈ سٹرکچر سمیت دیگر ایریاز پلان کیے گئے ہیں اور ایل ڈی اے کے بجٹ میں بھی ایک ارب سے زائد کے فنڈز رکھے جائیں گے،
وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران پیرکو لے آؤٹ پلان پر اجلاس بلائیں گے، جس میں اصولی منظوری دی جائے گی۔
Post a Comment