Tuesday, June 16, 2020

انڈیا : (نوائے صداقت)گانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے نریندر مودی پر تابڑ توڑ حملے


Nawai Sadaqat
راہول گاندھی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ نریندر مودی خاموش کیوں ہے؟
نریندر مودی چین کے ساتھ ہونے والی تازہ جھڑپوں میں ہمارے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے سارے واقعے میں کیا چھپا رہا ہے،مودی بھارتی عوام کو سچ کیوں نہیں بتا رہا کہ اتنی ہلاکتیں کیسے ہوئیں
راہول گاندھی نے مزید کہا کہ مودی جی اب بہت ہو چکا اب قوم کو بتایا جائے کہ چائنہ نے ہمارے ساتھ کیا،کیا ہے اور آپ جواب میں کیا کر رہے ہیں
چائنہ نے ہمارے اتنے فوجی کیسے ہلاک کر دیئے،چائنہ ہماری اتنی زمین کیسے ہتھیا کر لے گیا
یاد رہے کہ گلوان ویلی میں چائنی فوج کیساتھ گزشتہ روز ہوئی جھڑپوں میں انڈیا کے اب تک بیس فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں،جسکی وجہ سے انڈیا کی عوام میں چائنہ کے خلاف بہت غم و غصہ پایا جا رہا ہے
مگر اس سارے معاملے پر نریندر مودی ابھی تک خاموش ہے

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only