Wednesday, June 17, 2020

لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کےخلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین اوگرا پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اگر کام نہیں کرسکتے تو مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں

اس موقع پر عدالت نے چیئرمین اوگرا کے پیش نہ ہونے پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار بھی کیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اوگرا چیئرمین کام نہیں کر سکتے تو عہدے پر کس لیے براجمان ہیں

چیف جسٹس نے کہا کہ اوگرا والوں کی نااہلی کی وجہ سے ہی ملک میں پیٹرول کا بحران پیدا ہوا ہے۔ اس محکمہ نے بیڑہ غرق کیا ہوا ہے، چیئرمین اوگرا کاعہدہ عیاشیاں کرنے کے لئے نہیں ہے، اگر ادارے کام نہیں کریں گے تو پھر عدالتوں کو نوٹس لینا پڑتا ہے۔

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے اس سارے معاملے پر جو فیصلہ کیا ہے یہ اچھی مثال نہیں، ایسے لگتاہے کہ جیسے کابینہ کو قانون کا کچھ پتا ہی نہیں، جب تک آپ کسی پر ذمہ داری نہیں ڈالیں گے تو مسئلہ کیسے حل ہو سکتا ہے؟

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only