Tuesday, June 16, 2020

حکومت کا اہم اقدام، پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے غور شروع کر دیا گیا

 
تعلیمی ادارے ماڈل ایس او پیز پر عملدر آمد کروا کر کھولنے کا تجربہ ابتدائی طور پر اسلام آباد میں کیا جائے گا، تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں صوبوں کو بھی تجاویز بھجوائی جائیں گی
 حکومت نے جہاں دیگر شعبوں میں لاک ڈاون پابندیاں نرم کی ہیں، وہیں اب پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے بھی غور شروع کر دیا گیا ہے
اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفت محمود کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت اجلاس میں ماڈل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر غور کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں ماڈل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ زیر غور آیا۔
تمام صوبائی حکومتیں پہلے ہی عندیہ دے چکیں ہیں کہ تعلیمی ادارے جلد کھولنے کی اجازت دیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ تاہم نجی تعلیمی اداروں کا پرزور مطالبہ ہے کہ حکومت انہیں اب تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے۔ کیونکہ اب ان کیلئے مزید مالی نقصانات برداشت کرنا ممکن نہیں رہا
👇👇👇
https://youtu.be/MDgbIrlY4ZA

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only