وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے کا نوٹس لے لیا۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں فوری کمی کا حکم دے دیا۔ جبکہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔
اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیراعظم نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
مذکورہ کمیٹی میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز بھی شامل ہوں گے۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گندم کی کٹائی کے فوری بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
![]() |
Nawai Sadaqat |
- انہوں نے کہا کہ وزراء اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز ذاتی دلچسپی لے کر معاملے کو دیکھیں، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔
Post a Comment