راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ٹڈی دَل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آرمی چیف نے نیشنل لوکہسٹ کنٹرول سینٹر(این ایل سی سی) کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر این ایل سی سی کے چیف کو آرڈی نیٹر لیفٹننٹ جنرل معظم اعجاز نے آرمی چیف کو ٹڈی دَل کے حملوں پر قابو پانے کے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
آرمی چیف نے این ایل سی سی کے ٹڈی دَل پر قابو پانے کے لیے ترتیب دیے گئے نیشنل ایکشن پلان میں مربوط کوششوں پر این ایل سی سی کے اقدامات کو سراہا اور اس سلسلے میں سول انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے ہدایت کی۔
|
نوائے صداقت |
Post a Comment