Thursday, May 21, 2020

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بڑے بیٹے صالح خاشقجی نے کہا ہے کہ ان کے خاندان نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا ہے۔

جمعے کے روز ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صالح خاشقجی نے لکھا:’بابرکت مہینے(رمضان) کی اس بابرکت رات کو ہم نے خدا کا قول یاد کیا کہ اگر ایک انسان معاف کرتا ہے اور مفاہمت کرتا ہے تو اس کا اجر اسے اللہ دیتا ہے۔‘

انھوں نے مزید لکھا: ’اسے لیے ہم، شہید جمال خاشقجی کے بیٹے اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کیا اور ہم خدا سے اس کا اجر مانگتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ سعودی عرب کے حکمرانوں پر تنقید کرنے والے صحافی جمال خاشقجی کو دو اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں بڑی بے دردی سے ہلاک کیا گیا تھا جہاں وہ اپنی دوسری شادی سے پہلے ضروری کاغذی کارروائی کے لیے گئے تھے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only