قصور میں نہ بچے سلامت ہیں اور نہ ہی بچیاں، ستم یہ ہے کہ حافظ قرآن بھی محفوظ نہیں، اس بار یہ حرکت پولیس کے سپاہی معصوم علی نے کی،
واقعہ یہ ہے کہ
پنجاب کے ضلع قصور میں قاری خلیل الرحمن کے پندرہ سالہ بیٹے حافظ سمیع الرحمن کو معصوم علی نامی پولیس اہلکار نے جبرا زیادتی کا نشانہ بنانا چاہا تو مزاحمت پر پولیس اہلکار نے بچے کو گولی ماری اور فرار ہو گیا،
حافظ سمیع الرحمن موقع پر ہی اللہ کو پیارا ہو گیا، سمیع الرحمن نے رمضان میں پہلی بار قرآن پاک سنایا ، خوبصورت آواز کے مالک حافظ قرآن بچے بھی اگر ہوس زدہ نگاہوں سے محفوظ نہیں تو پھر قصور پر پتھر برس جانے چاہیں -
اگر عید کی خوشیاں منانے سے فارغ ہو گئے ہیں تو صدا بلند کیجئے کہیں مجرم وردی کی آڑ میں بچ نہ جائے -
عامر ہزاروی -
Post a Comment