Monday, May 25, 2020

گوگل نے بچوں کو انگریزی سکھانے کے لیے نئی ایپلیکیشن متعارف کر دی

بچوں کے لیے انگریزی سیکھنا اب کوئی مشکل نہیں رہا
گوگل نے ایلیمنٹری  سکول کے طلباء کے لیے ایک نئی ایپلی کیشن ریڈ الانگ (Read Along) متعارف کرائی ہے۔گوگل نے یہ ایپلی کیشن تجرباتی طور پر بھارت میں ”بولو“ کے نام سے پیش کی تھی۔ اس ایپلی کیشن کا مقصد بچوں کو اپنی زبان کے ذریعے انگریزی زبان سکھانا ہے۔ پہلے تو یہ ایپلی کیشن صرف ہندی اور انگریزی زبان میں تھی لیکن اب یہ کئی زبانوں میں پیش کی گئی ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ  جلد ہی اس میں اور زبانیں شامل کردی جائیں گی ۔ اس وقت بچے  9 زبانوں، جن میں انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی، ہندی اور اردو شامل ہیں، کے ذریعے انگریزی آسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only