کل جنرل (ر) مظفر عثمانی کراچی میں اس وقت انتقال کر گئے جب ڈرائیونگ کے دوران انھیں دل کا شدید دورہ پڑا ،انا للہ وانا الیہ راجعون۔انھوں نے بمشکل گاڑی روک کر ایک سائیڈ پر لگائی اور ان کی روح قفسِ عنصری سے پرواز کر گئی ۔یہ وہی جنرل عثمانی ہیں جو پرویز مشرف دور میں کراچی کے کور کمانڈر رہے ۔بعد ازاں انھیں وائس چیف آف آرمی سٹاف بنا دیا گیا تھا۔وہ اپنی 35 سال پرانی مزدا کار خود چلاتے ،سادہ اور کروفر سے بے نیاز زندگی گزار کر دنیا سے رخصت ہو گئے ۔بیرون ِ ملک سیٹل ہوئے نہ جائیدادیں بنائیں ۔سابق جرنیل کی حیثیت سے بہت سی قانونی مراعات انھیں حاصل ہو سکتی تھیں مگر انھوں نے کچھ نہیں لیا ۔جہاں "ویسے " جرنیلوں کا ذکر ہوتا ہے وہاں " ایسے " جرنیلوں کی تعریف تو بنتی ہے ۔

Post a Comment