Sunday, October 4, 2020

لاہور ،نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کرکٹ ٹیم کٹ کی تقسیم

 

 لاہور کے علاقے راوی روڈ میں جانباز ٹی وی کی جانب سے علاقے کے نوجوانوں میں کرکٹ ٹیم کٹ و یونیفارم تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا نوجوان نسل کو کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کے جذبے کو اجاگر کیا گیا 


لاہور، تقریب میں مہمان خصوصی رفیع اللہ خان ایس ایچ او راوی روڈ اور چوکی انچارج سبزی منڈی علی شیر سویا نے خصوصی شرکت کی اور ایس ایچ او راوی روڈ رفیع اللہ خان نے نوجوانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نشے جیسی لعنت سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک قوم کا سرمایہ ہو اگر ہمارے نوجوان کھیلوں کے میدان آباد کریں گے تو اسپتال ویران ہونگے اور نوجوان نسل تندرست و توانا رہے گی 


لاہور ، اس موقع پر علی شیر چوکی انچارج سبزی منڈی نے کرکٹ کٹ و یونیفارم تقسیم کرتے ہوئے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ ہم جوانوں کی فلاح کیلئے ہر وقت نوجوانوں کیساتھ کھڑے ہیں 


لاہور ، اس موقع پر سینئر صحافی و ہیومن رائٹس ایکسپرٹ جان ایم رمضان نے نوجوانوں کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی 


لاہور ، اس موقع پر سمیع اللہ شینواری، میاں مظفر رمضان ،میاں قیصر ،چوہدری ناصر ،ذوالفقار، شہباز انصاری کے علاوہ اہل علاقہ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only