Friday, August 21, 2020

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پیر تک بارش کی پیشگوئی*

*رپورٹ  ملک طارق*

کراچی  محکمہ موسمیات نےکراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پیر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کے مطابق شہر میں آج شام سے بارش کا آغاز ہو سکتا ہے اور  شہر میں 20 سے 30 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے

عبدالقیو بھٹو کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوارکو کراچی میں بارش کی شدت زیادہ ہوگی اور  40 سے 50 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم مزید آگے بڑھنے پر بارش کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور بارش 70 سے 80 ملی میٹر تک بھی جا سکتی ہے جب کہ بارش کا سلسلہ پیر تک وقفے وقفے سے جاری رہنےکا امکان ہے

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only