Friday, July 10, 2020

پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں پی آئی اے میں 66 جعلی لائسنس جاری کیے: شہباز گل*

**
*رپورٹ : ملک طارق*

اسلام آباد : معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی بھرتیاں کر کے پی آئی اے کو تباہ کیا، قومی ادارے کی تباہی میں پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے جس نے 66 جعلی لائسنس جاری کئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا کمیونیکیشن شہباز گل نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے گند کو ہم صاف کر رہے ہیں،

180 لائسنس مسلم لیگ (ن) نے جاری کیے جبکہ 66 جعلی لائسنس پیپلز پارٹی کے کرپشن زدہ ہاتھوں سےجاری ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو زمین بوس کرنیوالے آج مگرمچھ کےآنسو بہا رہے ہیں، وزیراعظم مافیاز کےخلاف جبکہ پیپلزپارٹی پشت پنائی کررہی ہے،

انہوں نے کہا مافیاز کے خلاف کارروائی پر ملک میں مختلف بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اب ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کا وقت آ گیا ہے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only