Thursday, July 9, 2020

کیا ملک پچھلوں نے برباد کیا ہے؟ ایک رونگھٹے کھڑے کر دینے والی نہایت دلچسپ تحریر

پی ٹی آئی حکومت کایہ کہناکہ ملک کوپہلی حکومتوں نےنقصان پہنچایا😁
 ‏پہلےوالےکون تھے؟
بعد والےکون ہیں؟

ہوابازی کے وزیر،سرور خان ہیں1985 اور 1988اور 1990کےمیں یہPP کے MPA منتخب ہوئے
97میںPP کےٹکٹ پر الیکشن لڑےہار گئے۔ 2004میں شوکت عزیز کی کابینہ میں محنت اور افرادی قوت کےوزیر تھے
اب کہتےہےکہ ہمارا تو کوئی قصور نہیں ملک تو پہلےوالوں نےتباہ کیاتھا
‏خسرو بختیار صاحب اکنامک افیئرز کے وفاقی وزیر ہیں1997میں PML_N میں تھے۔ 2002میں ق لیگ کے ٹکٹ پر MNA بنے۔ شوکت عزیز کی کابینہ میں امور خارجہ کے وزیر مملکت تھے
2013میں پھر PMLN میں شامل ہو گئے
2018میںPTI میں گھس گئےاب ان کا بھی یہی خیال ہو کہ ملک تو پہلے والوں نے اس حال تک پہنچایا
‏صاحبزادہ محبوب سلطان بھی وفاقی وزیر ہیں
2002اور 2008 کا الیکشن ق لیگ کےٹکٹ پر لڑا
2013 کےالیکشن میں PML_N کےامیدوار تھے
2018میں PTI انکی منزل مراد بن گئی اور انکی خدمات کےصلےمیں انہیں وفاقی وزارت عطا فرما دی گئی
انکا بھی یہی خیال ہو گا کہ سارا ستیا ناس تو پہلےوالوں نےکر رکھاتھا
‏فواد چودھری جوسائنس ایند ٹیکنالوجی کی وزارت کی مدد سےعیدوں پر چاند چڑھاتے رہتےہیں
مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ میں تھے۔ پھر PPP پر بہار آئی تو اس کی شاخ پر جا بیٹھے
اب وہ PTI کے سدا بہار ملک الشعراء ہیں
ذرا پوچھ کر دیکھیےوہ آپ کو بتائیں گےکہ ساری خرابیاں پہلےوالوں نےپیدا کی تھیں
‏نور الحق قادری وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ہیں
زدرادی دور میں قادری صاحب زکواۃ و عشر کے وفاقی وزیر تھے
اتنے نظریاتی واقع ہوئے کہ PP نے انہیں بغیر کسی محکمہ کے وزیر بھی بنائے رکھا اور وہ بد مزہ نہ ہوئے
ان کو بھی یقینا شرح صدر ہو گا کہ خرابی تو ساری پہلی والوں نے پیدا کی تھی
‏محمد میاں سومرو الیکشن والے سال تحریک انصاف کا حصہ بنے۔
اس وقت وفاقی وزیر ہیں
وہ چیئر مین سینٹ قائم مقام وزیر اعظم اور صدر بھی رہ چکے اور مشرف دور میں گورنر سندھ 
اس لیےوہ زیادہ بہتر طریقےسےبتا سکتے ہیں کہ ملک تو پہلے والوں نے تباہ کیا تھا، موجودہ حکومت کا تو کوئی قصور نہیں ہے
‏عمرایوب وفاقی وزیر ہیں
2002 کا الیکشن ق لیگ کےٹکٹ سے لڑا
شوکت عزیز کی کابینہ میں وزیرمملکت رہے
2012میں ن لیگ میں چلےگئے
الیکشن سےچند ماہ پہلےPTIمیں شامل ہو گئے
ایک صدرمملکت کےپوتےاور وزیر خارجہ کےصاحبزادےہونےکےناطےوہ بھی بتاسکتے ہیں کہ ملک پہلےوالوں نےخراب کیا ہمارا کیا قصور ہے
‏سید فخر امام وفاقی وزیر ہیں
سابق سپیکر اور قائد حزب اختلاف بھی رہ چکے
ان کی اہلیہ نواز شریف دور میں وزیر خارجہ رہ چکیں
یہ بھی آپ کو بتا سکتے ہیں کہ ملک تو پہلے والوں نے خراب کیا ہمیں تو اقتدار میں آئے ابھی دو سال بھی نہیں ہوئے
ہم ستر سال کا گند دو سالوں میں کیسے صاف کر سکتے ہیں
‏طارق بشیر چیمہ صاحب بھی وفاقی وزیر ہیں
سیاسی سفر میں البتہ وہ PP میں رہے، ق لیگ میں رہے بہاولپور کے ناظم رہے
ایم پی اے رہے پنجاب کے وزیر خوراک و زراعت رہے
2016میں ق لیگ کے سیکرٹری جنرل تھے
اب وہ بھی شاید کہتے ہوں گے کہ ہمیں تو دو سال ہوئے ہیں آئے ہوئے ملک تو پہلے والوں نے لوٹا
‏شیخ رشید 1985میںMNA
1988میںMNA
1990سے1993اور1997کےانتخابات میں کامیابی
نوازشریف کےدورمیں مشیراطلاعات و نشریات پھروزیرصنعت وحرفت اضافی چارج سیاحت وثقافت
2002میںPML_Qمیں وزیراطلاعات پھر وزیرریلوے
2013میںMNA
موجودہ وزیرریلوے
ان سےتوپوچھنےکی بھی ضرورت نہیں کہ تباہی میں کس کاہاتھ ہے
‏اعظم سواتی بھی وفاقی وزیر ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کی حکومت میں بھی صاحب وفاقی وزیر تھے۔ باقی کی ساری داستان سے آپ واقف ہی ہوں گے۔
زبیدہ جلال، فروغ نسیم، فہمیدہ مرزا ، عبدالحفیظ شیخ جیسوں کی تو بات ہی کیا، ابھی تو مشیران اور وزرائے مملکت کی فہرست بھی باقی ہے
‏لیکن پھر بھی یہ بات تسلیم اور سر آنکھوں پر کہ پہلے والوں نے ملک لوٹ کھایا اور ان کا پھیلایا گند دو سالوں میں صاف نہیں ہو سکتا لیکن عالی جاہ یہ تو بتا دیجیے وہ پہلے والے تھے کون؟
اور یہ جو کابینہ میں ہیں یہ کیا بعد والے ہیں ؟
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے.     

  بشکریہ
ایک پاکستانی

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only