Saturday, July 4, 2020

بھوک پیاس کے بعد بالغ انسان کی تیسری بڑی ضرورت کیا ہے

انسان کی تیسری اہم ضرورت جنسی تسکین ہے  جائز ذریعہ نہ ہو تو بچہ بچی گناہ و ذہنی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں

 اگر بارہ تیرہ سال میں بچے بچیاں بالغ ہورہے ہیں 25، 30 سال تک نکاح نہیں ہورہا،
تو یہ جنسی مریض بنیں گے اور گناہ کریں گے ۔

 اپنی بچیوں کے سروں پہ دوپٹہ ڈالنے کا مقصد تب پورا ہوگا جب ان کا نکاح وقت پہ ہوگا۔

نکاح انسانوں کا طریقہ ہے ، جانور بغیر نکاح کے رہتے ہیں رہ سکتے ہیں

ہر غیر شادی شدہ جوان لڑکا لڑکی ایک دوسرے کی طلب رکھتے ہیں لہذا اپنے بالغ بچے بچیوں کے نکاح کا بندوبست کریں

جوان بچیوں کو مدرسہ میں رکھنا شرعا حرام ہے ۔ ان کی بنیادی ضرورت نکاح ہوتا ہے

 اللہ تعالی نے معاشرتی اعمال میں سے نکاح کو سب سے آسان رکھا ہے اور زنا کیلئے سخت ترین وعیدیں ہیں ۔

 بلوغت کے بعد مرتے دم تک نکاح انسان کے حیا کی حفاظت کرتا ہے ،

 وقت پہ نکاح اولاد کا حق ہے اس میں تاخیر والدین کو گناہ گار کرتی ہے

انسان کی جنسی ضرورت کا واحد باعزت حل نکاح ہے  اور نکاح نہیں ، تو زنا عام ہوگا یہ عام فہم نتیجہ ہے

بدقسمتی کی انتہا، مدارس یونیورسٹیز میں بڑی بڑی لڑکیاں لڑکے بغیر نکاح علم حاصل کر رہے ہیں،
والدین کو نکاح کی پرواہ ہی نہیں۔

والدین اپنی اولاد پہ رحم کریں اور وقت پہ نکاح کا بندوبست کریں

نوجوانوں کا سب سے بڑا اور اہم مسئلہ "جنسی زندگی " ہے اور اس پہ بات کرنا ہمارے معاشرے میں معیوب سمجھا جاتا ہے ۔

جو والدین اولاد سے دوستی نہیں کرتے یا جو بچے والدین سے دوستی نہیں کرتے وہ مستقل نقصان کرتے رہتے ہیں

*نکاح کی تحریک شروع کریں*
*نکاح کو آسان بنائیں*
اگر اپنی معاشرت عزیز ہے  بصورت دیگر 🙏🏼
*عذاب کا انتظار کریں*

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only