Saturday, July 18, 2020

امام مسجد دروازے میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق، بیٹا صدمے سے چل بسا*

**
*رپورٹ : ملک طارق*

اوکاڑہ : امام مسجد گھر کے دروازے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، بیٹا باپ کو دیکھ کر صدمے سے چل بسا۔

بتایا گیا ہے کہ نواحی موضع ٹھٹھہ چاکر کے  امام مسجد مقبول نماز پڑھا کر واپس آرہے تھے کہ گھر داخل ہوتے مین آہنی دروازے کو چھونے سے کرنٹ لگ گیا، جس سے امام مسجد موقع پر چل بسے،

بیٹا بابر اپنے باپ کی اچانک موت کو دیکھ کر صدمے سے جاں بحق ہو گیا۔

یوں تھوڑے سے وقفے میں باپ بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد گھر میں ماحول سوگوار ہوگیا

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only