امریکا میں گوروں کا کالوں پر ظلم دیکھ کر ہمارے بہت سارے لوگ اس حدیث مبارکہ کو بیان کرتے ہوٸے نظر آرہے ہیں
کہ کسی عربی کو عجمی پر عجمی کو عربی پر فضیلت نہیں اور
کسی گورے کو کالے پر اور کسی کالے کو گورے پر فضیلت نہیں سواٸے تقوی کے او کما قال
لیکن
ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ کسی چوہدری بٹ جٹ رانے کو کسی موچی کمہار لوہار پر کوٸی فضیلت نہیں ہے
کسی وڈیرے کو کسی عام فرد پر کوٸی فضیلت نہیں ہے
کسی پیسے والے کو غریب پر کوٸی فضیلت نہیں ہے
گاڑی پر بیٹھے ہوٸے کسی امیرزادے کو کسی ریڑھی لگانے والے پر کوٸی فضیلت نہیں
امریکا میں تو فقط گورے اور کالے کا فرق یے جبکہ ہمارے یہاں تو بیسیوں فرق ہیں
مذہبی فضیلت
سیاسی فضیلت
معاشرتی و معاشی فضیلت
لسانی فضیلت
صوباٸی فضیلت
قباٸلی فضیلت
افسر شاہی فضیلت
ہمارے ہاں تو نہ ختم ہونے والی فضیلتیں ہیں
اور انہی فضیلتوں کی بنیاد پر آٸے دن ہمارے ہاں بہت سارے لوگ موت کے گھاٹ اتارے بھی جاتے ہیں
ابوبکر محمد بلال حسنین نورانی
Post a Comment