*ینگ رائٹرز فورم کی عید ملن پارٹی کا اعلامیہ*
مؤرخہ 30 مئی 2020 ' بروز ہفتہ تقریبا 11 بجے دوپہر برادر گرامی علامہ حافظ نصیر احمد نورانی صاحب کی دعوت پر سرزمین کڑیانوالہ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بطور خاص ضلع گجرات کے ینگ رائٹرز کو مدعو کیا گیا.... پروگرام کی صدارت علامہ پیرسلطان محمود نقشبندی آستانہ عالیہ کاسب شریف نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی خواجہ محمد حنیف جلالپوری امیر ادارہ نعیم الاسلام تھے ....
اور ڈاکٹر علامہ نویداقبال صاحب '
مولانا محمد بلال حسنین نورانی ایم۔ فل،،
ڈاکٹر علامہ رضاء المصطفی قادری ' پروفیسر کاشف اقبال سربراہ دارالکلام،، ،،،، مولانا منصور حسین تنویر،، مفتی آفتاب احمدنقشبندی برکاتی،،مولانا ریاست علی رومی جلالی،، مولانا فرحان رفیق قادری سربراہ دارالنور، مولانا فضل داد مدنی ناظم تعلیمات جامعة المدینہ، گجرات،، ..
نے بطور خاص شرکت فرمائی....
پروگرام کا آغاز قاری منصور حسین تنویر صاحب نے تلاوت قرآن حکیم سے کیا... مفتی آفتاب برکاتی صاحب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نعت شریف پیش کی ....
اس کے بعد راقم نے عید ملن پارٹی کا ایجنڈا پیش کیا جو کہ ہمارے ہاں تصنیف و تالیف اور سوشل میڈیا پر لکھنے والے احباب کے باہم رابطے ' تعاون اور اس میدان میں نئے افراد کی تیاری کے سلسلے میں پیش رفت پر مشتمل تھا...
اس کے تین اہم نکات یہ تھے:
1: ضلع گجرات کے تمام نوجوان لکھاریوں کو باہم رابطے اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا...
2: مقامی و قومی اخبارات ' رسائل و جرائد' ویب سائٹس اور مؤثر سوشل میڈیاگروپس کے ساتھ رابطہ رکھتے ہوئے مختلف مواقع کی مناسبت اور پیش آمدہ مسائل کے حل پر احباب سے تحریریں لکھوا کر انہیں مذکورہ ذرائع کے ذریعے عوام تک پہنچانا...
3: نئے لکھاریوں کی ذہن سازی اور تیاری کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا...
اس کے بعد میزبان مکرم علامہ حافظ نصیر احمد نورانی صاحب نے اسی ایجنڈے پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے احباب کو اپنی اپنی آراء پیش کرنے کی دعوت دی...
تقریبا دو گھنے کی مشاورت کے بعد درج ذیل اعلامیہ طے پایا:
*..... نوجوان رائٹرز کو باہم رابطے میں رکھنے کے لئے باقاعدہ نیٹ ورک قائم کر دیا گیا... جس کے ذریعے ان احباب تک بھی جلد رسائی حاصل کی جائے گی جو اس پارٹی میں نہیں پہنچ پائے یا جن کے متعلق پہلے سے آگہی نہیں تھی...
*..... مختلف مواقع کی مناسبت اور پیش آمدہ مذہبی ' معاشرتی ' معاشی اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے بروقت احباب سے تحریریں لکھوا کر انہیں مذکورہ بالا ذرائع سے عوام تک پہنچانے کا بروقت اہتمام کیا جائے گا...
علاقائی سطح پر ایک مجلہ نکالنے کے متعلق بھی
غور و خوض ہوا....
*.....گاہے گاہے احباب کی میٹنگز کے ذریعے کاروائی اور مزید آگے بڑھنے کے مواقع کا جائزہ لیا جاتا رہے گا....
*...... نئے رائٹرز کی تیاری کے لیے بھی جلد ہی آن لائن تحریر کورس کا سلسلہ شروع کیا جائے گا...
مشاورت کے دوران لکھاریوں کے لیے احباب نے اپنے تجربات کی روشنی میں بہت اہم قیمتی آراء پیش کیں جو اس قابل ہیں کہ انہیں عام کیا جائے....
جلد ہی علیحدہ تحریر میں ان کا خلاصہ پیش کر دیا جائے گا.... ان شاءاللہ...
پرتکلف کھانے اور پھر اس کی بعد نماز ظہر کی ادائیگی پر اس بامقصد عید ملن پارٹی کا اہتمام ہوا... اللہ پاک اس اعلامیے کے مطابق ہمیں اپنے دین متین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے... آمین...
راقم : حافظ محمد تنویر قادری وٹالوی...
خطیب: آستانہ عالیہ قادریہ قاسمیہ ڈھوڈا شریف گجرات
Post a Comment