Thursday, June 18, 2020

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چین بھارت کشیدگی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت اپنے رویے سے کشمیر میں چین اور پاکستان کیساتھ تنازع پیدا کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چین بھارت کشیدگی پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے بات چیت سے تنازع حل کرنےکی کوشش کی لیکن بھارت اپنے رویےسےکشمیر میں چین اور پاکستان کیساتھ تنازع پیدا کررہاہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نیپال کیساتھ بھی سرحدی تنازع میں ملوث ہوگیا ہے، نیپال بارہاکہتارہاکہ بھارت مسئلےکوحل کرےلیکن مسئلہ حل نہ کیاگیا۔

سیکورٹی کونسل کے غیرمستقل ارکان کے انتخاب کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بھارت پہلے بھی 7بار سلامتی کونسل کا ممبر بن چکا ہے جبکہ پاکستان بھی 7بار سلامتی کونسل کاممبربن چکا ہے۔

یاد رہے لداخ کےعلاقے گلوان میں بھارتی سورماؤں نے چینی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں کرنل سمیت بیس بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ تعدد بھارتی فوجی زخمی ہوئے جن میں چاربھارتی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

چین کا کہنا تھا لداخ میں سرحدی صورتحال کا ذمہ داربھارت ہے، بھارتی فوجیوں نے حملہ کیا اورچینی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی، بھارت اپنے فوجیوں کوبازرکھے اورایسا اقدام نہ کرے جس سے کشیدگی بڑھے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only