پیٹرول بحران پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی، وزیرِ اعظم نے پیٹرول بحران کے ذمے داران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی نے انکوائری مکمل کی ہے، جس کے مطابق 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیو ں نے جان بوجھ کر پیٹرول کا بحران پیدا کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹوریج میں پیٹرول موجود ہونے کے باوجود یکم جون سے پیٹرول کی سپلائی انتہائی محدود کی گئی۔
انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا بحران پیدا کرنے کے لیے 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے گٹھ جوڑ کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نجی کمپنیوں نے پیٹرول ذخیرہ کرنے کے لیے خلافِ ضابطہ انفرا اسٹرکچر تعمیر کر رکھا ہے، انفرا اسٹرکچر پر حفاظتی معیارات پر عمل نہ ہونے کے باعث کوئی بھی حادثہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق انکوئری کمیٹی نے پیٹرول بحران پیدا کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔
Post a Comment