Tuesday, June 16, 2020

لداخ سے بھارت کے لیے بہت بری خبر سامنے آگئی وہی ہوا جس کا انڈیا کو ڈر تھا چینی فوج کی فائرنگ سے بھارت کا ایک کرنل اور دو فوجی ہلاک

Nawai Sadaqat

چینی فوج نے لداخ میں سرحدی جھڑپ کے دوران ایک بھارتی کرنل اور 2 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے یہ واقعہ وادی گلوان میں چینی حدود میں بھارتی فوج کی غیر قانونی در اندازیوں کے بعد پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق چین اور بھارت کے مابین تقریبا ڈیڑھ ماہ سے سرحدی جھڑپیں بڑی شدت سے جاری ہیں، دونوں جانب سے اعلی سطحی فوجی رابطوں کے باوجود بھی کشیدگی میں ذرا کمی نہیں آئی

یاد رہے کہ بھارت بڑے عرصہ سے چینی سرحد کے قریب ترین علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کی کوشش میں مصروف تھا تاہم چین سکیورٹی خدشات کے سبب فوجی افسران کی میٹنگز میں بھارت کو کئی بار متنبہ کر چکا ہے مگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا جس کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازع جھڑپوں کی صورت اختیار کر گیا ہے اور اس میں بھارت کا مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصان بھی ہوا ہے،جس کے بعد کشیدگی میں اضافے کا امکان ہے
https://youtu.be/MDgbIrlY4ZA

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only