Friday, May 29, 2020

وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کی جیلوں میں قید خواتین کیلئے بڑا اعلان


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جیلوں میں قیدخواتین حالت زار کے مطالعے اور تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 4ماہ میں وزیراعظم کو سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جیلوں میں قیدخواتین کیلئےبڑا فیصلہ کرتےہوئے جیلوں میں خواتین کی حالت زار کے مطالعے اور تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی خواتین قیدیوں کی حالت زار مدنظر رکھ کر تشکیل دی گئی کمیٹی 4ماہ میں وزیراعظم کوسفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی اور سزایافتہ، مقدمے کی سماعت کی منتظر خواتین سے متعلق سفارشات تیار کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کردیا گیا ہے جبکہ انسانی حقوق، داخلہ کے سیکریٹریز، چاروں صوبائی سیکریٹریز، صوبوں کے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کمیٹی میں شامل ہیں، سارہ بلال اور حیا زاہد بھی 7 رکنی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی رولز اور دیگر قوانین میں ضروری ترامیم بھی تجویز کرےگی اور خواتین قیدیوں کے حقوق صحت میں عالمی قوانین پرعملدرآمد کا جائزہ لے گی۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only