عمراکمل نے پابندی کیخلاف اپیل کیلئے وزیراعظم کے پارلیمانی معاملات کے مشیر بابر اعوان کی خدمات حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ عمر اکمل بدعنوانی کی دو پیشکشوں کے بارے میں متعلقہ حکام کو مطلع کرنے میں ناکام رہے تھے جس کی بنیاد پر انہیں پہلے 20 فروری کو معطل کردیا گیا جس کی وجہ سے انہیں پاکستان سپر لیگ میں شرکت کا موقع نہیں مل سکا جبکہ بعد میں جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان کی سربراہی میں قائم پی سی بی کے انضباطی پینل نے عمر اکمل پر تین سالہ پابندی عائد کردی جن کا کہنا تھا کہ عمر اکمل نے سماعت کے دوران کسی قسم کی شرمساری کا اظہار کیا اور نہ ہی وہ معافی کے طلبگار دکھائی دیئے بلکہ انہوں نے بارہا یہ بات کہی کہ انہوں نے ماضی میں کئی مرتبہ بورڈ کو مختلف افراد کی جانب سے آفرز کے بارے میں بتایا تھا۔
Post a Comment