پنجاب کے سکول سربراہان کا بچوں کو اگلی کلاسز میں بٹھانے سے انکار ، پہلی سے ساتویں جماعت تک 60 لاکھ بچوں میں کورس تقسیم نہ ہو سکے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکول سربراہان کی جانب سے بچوں کو اگلی کلاس میں پرموٹ کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے کوئی نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوا۔
جس کے باعث بچوں کو تاحال اگلی گلاسز کی کتابیں فراہم نہ کی جا سکیں۔ نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے کے باعث سکول سربراہان نے بچوں کا رزلٹ جاری کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب باقاعدہ طور پر آگاہی نہیں دی جاتی تب تک بچوں کو کورس فراہم نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب کتابیں نہ ملنے پر والدین میں پریشانی پائی جاتی ہے ، انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کتابوں کے حصول کیلئے کئی بار سکول رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کورس فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔
Post a Comment