Wednesday, May 20, 2020

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کاروباری افراد اور تنخواہ دار طبقے کو بہت بڑی خوشخبری سنادی

اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس سے متاثر کاروبار کرنے والے مالکان کو مزید سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے قرض دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر کاروبار کو تنخواہ کی ادائیگی میں مزید سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔کاروباری افراد جنہوں نے ملازمین کو تنخواہ خود ادا کر دی ہے ان کو بھی قرضہ فراہم کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 اپریل کو ری فننانس اسکیم کا اعلان کیا تھا۔اس سکیم کے مطابق کاروباری افراد قرضہ لے سکتے ہیں تاکہ اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر سکیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق وہ افراد جنہوں نے اپریل میں قرضے کی درخواستیں دی تھیں لیکن وہ منظور نہیں ہوئی یا وہ انتظار میں ہیں اب وہ کاروباری افراد مئی میں کلیم داخل کر سکتے ہیں
جب کہ وہ افراد جنہوں نے مئی 2020 کی تنخواہ ادا کردی ہے لیکن ان کے قرضے منظور نہیں ہوئے انہیں بھی یہ قرض ملے گا

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only