Sunday, May 24, 2020

جنرل قمر جاوید باجوہ نے انڈیا کو بڑی وارننگ دے دی

اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر پونا سیکٹر کا دورہ کیا۔
آرمی چیف نے پونا سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ بری فوج کے سربراہ نے پاک فوج کے فرنٹ لائن سولجر کی پیشہ وارانہ اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے آرمی چیف نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا
کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور جارحیت سے متعلق کسی بھی سیاسی، فوجی فکر سمیت متنازعہ حیثیت کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا پوری قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

آرمی چیف نے اعادہ کیا کہ پاک فوج خطرے کے میدان میں پوری طرح زندہ ہے اور قومی امنگوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے خلاف جوانوں کا حوصلہ قابل تعریف ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات، لاک ڈائون کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے، اسی وجہ سے بھارت لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی تمام خطرات سے بخوبی آگاہ ہے، جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام کی کوششوں کے سنگین نتائج نکلیں گے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only