*بھارت نے کوئی حماقت کی تو مناسب جواب کا منتظر رہے، شاہ محمود*
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی حماقت کی تو مناسب جواب کا منتظر رہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد توقع تھی کہ بھارت کشمیر میں نرمی کرے گا، تاہم بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کوئی حماقت کی تو مناسب جواب کا منتظر رہے۔
افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ بہت بڑی پیش رفت تھی۔
انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی اور عبد اللّٰہ عبداللّٰہ میں ایک معاہدہ طے پایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کابل اور ننگر ہار میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ داعش کا کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اس کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا۔
Post a Comment