امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں چین کے حوالے سے امریکا کے اگلے اقدام سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا جائے گا
غیر ملکی خبررساں ادارے
کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک پریس کانفرنس کریں گے جس میں چین کے متعلق تبالہ خیال کیا جائے گا
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کوروناوائرس کی لپیٹ میں ہے اور چین اس معاملے پر پردہ ڈالتا آ رہا ہے انہوں نے کہا چین اب تک جو کچھ کرتا آرہا ہے ہم اس پر خوش نہیں ہیں
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس اجلاس میں ملک میں زیرِ تعلیم ہزاروں چینی گریجوایٹ طلبہ کو چین واپس بھیجنے کا فیصلہ کرسکتی ہے اور چینی حکام کیخلاف مزید پابندیاں عائد کر سکتی ہے
Post a Comment