Tuesday, August 4, 2020

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا*


**
*رپورٹ : ملک طارق*

اسلام آباد : مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی منظوری دے دی، نیا نقشہ اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔

پاکستان کے نئے سرکاری نقشے کی تقریب رونمائی سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیرپاکستان کا حصہ بنے گا، یہ نقشہ پہلا قدم ہے، تمام کشمیر ی اور ملکی قیادت نے اس نقشے کی تائید کی ہے، اب پاکستان کا سرکاری نقشہ وہی ہوگا جو کابینہ نے منظور کیا ہے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں ہیں،کشمیریوں کو عالمی برادری کی طرف سے دیا گیا حق خودارادیت اب تک نہیں دیا گیا، مسئلہ کشمیر کا حل ایک ہی ہے جس کے لیے پاکستان کوششیں کرتا رہے گا۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only