Monday, August 10, 2020

وزیراعظم کے وژن کلین گرین پاکستان کو شرمندہ تعبیر کر رہے ہیں، کامران بنگش

 

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے وژن کلین گرین پاکستان کو شرمندہ تعبیر کر رہے ہیں۔ 

مردان کے دورے کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کامران بنگش نے کہا کہ صوبے میں 850 سے زیادہ مقامات پر شجرکاری مہم جاری ہے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہمصرف ص میں  اور ٹائیگر فورس کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

انھوں نے کہا کہ مردان میں محکمہ بلدیات نے شجرکاری کے لیے 400 کنال اراضی مختص کی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ کے تحت مزید ایک ارب 20 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ایک دن میں 20 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only