Sunday, July 26, 2020

حکومت اپنی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ 18 اگست کو پیش کرے گی*

وفاق میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی حکومت اپنی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ 18 اگست کو پیش کرے گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکردگی رپورٹ کی تیاری کے لیے وزارتِ اطلاعات اور متعلقہ محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں وزیراعظم کی سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا احاطہ کیا جائے گا جبکہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے، قرضوں کی ادائیگی اور اقتصادی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحقین کی امداد، لنگر خانہ اور شیلٹر ہومز کی افادیت بھی اس رپورٹ میں بتائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سادگی و کفایت شعاری مہم، کرپشن کے خاتمے کے اقدامات بھی اجاگر کیے جائیں گے۔

کارکردگی رپورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے ہونے والی قانون سازی پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

وزیراعظم کے امتِ مسلمہ کو قریب لانے، پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ بھی  رپورٹ میں اجاگر کیا جائے گا۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only