سونے کی قدر اونچی پرواز پر ہے، ہر دن قیمت نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، ایک تولہ سونا ایک لاکھ 8 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 24 سو روپے کا اضافہ ہو ا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے اضافے سے 92 ہزار 850 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 26 ڈالر اضافے سے 1802 ڈالر فی اونس ہے۔
Post a Comment